چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان ریلویز کے کیسز کی موجودہ صورتحال اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسز کا جائزہ ، ڈی جی نیب لاہور اور ڈی جی نیب راولپنڈی نے مختلف مقدمات سے متعلق معلومات اور تفصیلات پیش کیں
بدھ 18 مارچ 2015 21:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس کے دوران پاکستان ریلویز کے کیسز کی موجودہ صورتحال اور نیب راولپنڈی/اسلام آباد بیورو میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی نیب لاہور اور ڈی جی نیب راولپنڈی نے ان مقدمات سے متعلق معلومات اور تفصیلات پیش کیں۔
اجلاس کے دوران پاکستان ریلویز کے پانچ کیسز جن میں خالد محی الدین اور دیگر 17 افراد کے خلاف قومی خزانے کو 38 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے، پاکستان ریلویز کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بالخصوص کاربونیٹڈ مشروبات اور منرل واٹر بوتلوں کی فروخت کے حقوق کے حوالے سے ٹھیکے فراہم کرنے میں تاخیر کے الزامات جس سے قومی خزانے کو تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پاکستان ریلویز کی پرچیز/ٹینڈر کمیٹی اور اشتہار کے بغیر 175 مسافر کوچز کی خریداری، ضوابط کو پورا کئے بغیر کھلی بولی جس سے قومی خزانے کو 9 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.