بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
جمعرات 19 مارچ 2015 13:03
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔معتبر ذرائع کے مطابق اجے دیوگن روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم ’دل والے‘ میں خصوصی کردار ادا کریں گے ذرائع کے مطابق روہت شیٹی اور اجے دیوگن بہت قریبی دوست ہیں۔جس کی وجہ سے انہیں اجے کے نخرے اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم میں بالی ووڈ کی مشہور اور کامیاب جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ذرائع کے مطابق فلم میں اداکارہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن بھی فلم میں چند کردار نبھائیں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔(جاری ہے)
روہت شیٹھی کی نئی فلم’ ‘دل والے‘’ میں شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور جوڑی کے ساتھ ساتھ ورون دھاوان، کریتی سنون، ونود کھنا، کبیر بیدی، جونی لیور اور ورون شرما شامل ہیں، اس طرح کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ نظر آنے والی شاہ رْخ اور کاجول کی جوڑی کافی عرصے بعد دوبارہ سے بڑی اسکرین پر نظر آئے گی، فلم کی شوٹنگ کا آغاز (آج) 20 مارچ سے ہوگا۔
فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔روت شیٹھی کی گزشتہ دو فلموں ‘چنائے ایکسپریس’ اور ‘سنھگم ریٹرنز’ نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی، شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بولی وڈ کی مشہور ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے، جسے عروج پر پہنچانے میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اہم کردار ادا کیا۔ 1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ ، گزشتہ 20 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی ہے، گزشتہ مہینوں کے دوران اسے سینما سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا تاہم شائقین کے پر زور اصرار پر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.