ًمبینہ زیادتی کیس،ایک ملزم کی عدم موجودگی، رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم نہ ہوسکی

منگل 18 اگست 2026 21:03

ًمبینہ زیادتی کیس،ایک ملزم کی عدم موجودگی، رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2026ء) لاہور کی سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ملزم سلیمان حیدر کے وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی، عدالت نے رجب بٹ سمیت پانچوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 29 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔

(جاری ہے)

ملزمان کی جانب سے میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جبکہ تمام ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی، ملزمان میں رجب بٹ، عبدالرحمن، جواد، جہانگیر اور سلیمان حیدر شامل ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان اور ان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کر رکھا ہے، پولیس کی تفتیش میں تمام ملزمان کو گناہ گار قرار دیا گیا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کو بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد عائشہ جٹ نے عدالت میں استغاثہ دائر کیا تھا۔