ریو اولمپکس2016 میں پاکستان کی شمولیت کے امکانات روشن
جمعرات 19 مارچ 2015 14:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) پاکستان کی ریو اولمپکس2016 میں شرکت کاامکان روشن ہوگیا ہے اور ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں پانچویں پوزیشن بھی منزل تک پہنچا دے گی۔ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستانی سائیڈ دوسرے راوٴنڈ میں 20 جون سے 5 جولائی تک بلیجیئم میں صلاحیتیں آزمائے گی،اس گروپ میں ورلڈ نمبر ون آسٹریلیا، بھارت، ملائیشیا، بیلجیئم، انگلینڈ، فرانس، آسٹریا، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔
راوٴنڈ کی ٹاپ تھری ٹیمیں بھارت میں 28 نومبر سے6 دسمبر تک شیڈول فائنل راوٴنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی، ساتھ ہی انھیں ریو اولمپک 2016 میں رسائی کا ٹکٹ مل جائے گا۔دو ٹیموں کے پہلے ہی میگا ایونٹ میں پہنچنے کے بعد پاکستان اگر گروپ میں پانچویں پوزیشن پر بھی آگیا تو اس کے اولمپک کھیلنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔(جاری ہے)
دوسری طرف ورلڈ ہاکی لیگ ابتدائی سیمی فائنل مقابلے ہالینڈ میں3 جون سے14 جون تک کھیلے جائیں گے، شریک ٹیموں میں ہالینڈ، جرمنی، ہالینڈ، کوریا، ارجنٹائن، اسپین، چین، آئرلینڈ، پولینڈ اور مصر شامل ہیں۔
میانمار ہاکی ٹیم کے پاکستانی ہیڈ کوچ محمد اخلاق اولمپئن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے گروپ میں ٹاپ پانچ میں بھی شامل ہوجائے تو اس کے اولمکپس کیلیے کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.