فیصل آباد، تھانہ ستیانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،2فرار، گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
جمعرات 19 مارچ 2015 21:38
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تھانہ ستیانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،2فرار،فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل ،ہلاک ہونے والے ڈاکوسے پسٹل 30بور اور گولیاں برآمد۔ انسپکٹر محمد اقبال(قائم مقام)ایس ایچ او تھانہ ستیانہ نے بتلایا کہ رات دس بجے تقریباً کانسٹیبل لیاقت علی932/c،محمد باقر3814/HCایگل سکواڈ نمبر 1بسوار موٹر سائیکل FSN/4619ہنڈا125CCپر گوگیرہ برانچ ستیانہ نہر کے پاس گشت کررہے تھے کہ تین کس نامعلوم اشخاص بسواری موٹر سائیکل مسلح سڑک کے کنارے پر واردات کی نیت سے کھڑے تھے ،جونہی انہوں نے پولیس ملازمین کو دیکھا تو سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی ۔
وائرلیس پر اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او ستیانہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ شروع کر دی ،فائرنگ کے دوران لیاقت 932/c مضروب ہوگیا۔(جاری ہے)
فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد رکا تو محتاط انداز میں جب ایریا کو چیک کیا گیا تو ایک کس ملزم ہلاک ہوا پڑا تھا بقیہ دو کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔
ملزم کے قبضہ سے ایک پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ زخمی کانسٹیبل کو فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناحت خرم شہزاد ولد اللہ رکھا قوم راجپوت سکنہ چک نمبر39گ ب سے ہوئی۔ہلاک ہونیوالے ڈاکوکے خلاف پولیس مقابلہ کا مقدمہ نمبر 84/15جرم 324/353/186/34ppc ،13(2B)20/65AO تھانہ ستیانہ فیصل آباد میں درج ہوا ۔سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے فرار ہوجانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی جڑانوالہ اختر علی کی سربراہی میں پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
-
گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکا تو ہائی کورٹ ججز کیسے کریں گے؟. جسٹس اطہرمن اللہ
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
گیس پائپ لائن کی تکمیل: پاکستان اور ایران رستوں کی تلاش میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.