آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس ،سیاسی معاملات اور دیگر امور پر غور،
بدلتی سیاسی صورتحال کا مکمل جائزہ جاری رکھنے ،دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق
جمعرات 19 مارچ 2015 23:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت جمعرات کو بلاول ہاوٴس میں پارٹی رہنماوٴں کا ایک غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، مختلف صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماوٴں نے شرکت کی ۔
(جاری ہے)
اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال ،سیاسی معاملات ،سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کے انکشافات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال ،پیپلزپارٹی پر عائد کیے گئے الزامات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق صدر کراچی میں امن و امان کی صورت حال سے آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال کا مکمل جائزہ جاری رکھا جائے گا اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی مشاورت سے پالیسی کا تعین کرے گی اور سیاسی صورت حال پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے سابق صدر کو مشترکہ مفادات کی کونسل کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.