آئی سی سی ورلڈکپ ، نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیزکے درمیان چوتھا کوارٹر فائنل کل کھیلا جائے گا
جمعہ 20 مارچ 2015 11:55
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ کاچوتھاکوارٹرفائنل(آج)ہفتہ کو نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیزکے درمیان ویسٹ پیک سٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور اس کے 12 پوائنٹس ہیں۔نیوزی لینڈ کا اوسط رن ریٹ پول مرحلے میں 2.56+ رہا جو تمام دوسری ٹیموں سے بہتر ہے۔
ویسٹ انڈیز کو تین میچوں میں فتح اور تین میں شکست نصیب ہوئی۔ پول بی میں آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز دونوں کے چھ پوائنٹس ہیں لیکن 0.05- کے نسبتاً بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز نے کواٹر فائنل میں کوالیفائی کیا ہے۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
پہلا سیمی فائنل سری لنکا اور جنوبی افریقہ جبکہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے دو فاتح ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں سے دو فاتح ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.