فاٹا سے تعلق رکھنے والے چار اراکین اسمبلی نے سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا
جمعہ 20 مارچ 2015 14:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) فاٹا سے تعلق رکھنے والے چار رکن اسمبلی مولانا جمال الدین (جے یو آئی ف)‘ شہاب الدین‘ غالب خان (مسلم لیگ ن)‘ قیصر جمال (پی ٹی آئی) نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا‘ فاٹا کے ممبران بکنے والے نہیں ہیں‘ ان کی بولیاں نہ لگائی جائیں‘ مشرف نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اپنی مرضی سے آرڈیننس جاری کئے جس کو اس حکومت نے حالیہ انتخابات میں لاگو کر دیا‘ فاٹا کی عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے‘ پورے ملک میں جو سینٹ انتخابات کا نظام ہے وہی ہمیں دیا جائے‘ یہ الیکشن نہیں چھ بندوں کی سلیکشن ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مولانا جمال الدین‘ مسلم لیگ (ن) کے شہاب الدین اور غالب خان اور پاکستان تحریک انصاف کے قیصر جمال نے سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو ہمیشہ ہی محروم رکھا جاتا ہے۔(جاری ہے)
سینیٹ الیکشن میں بھی فاٹا کے ساتھ وہی امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ ہم لوگ نظریے کے تحت منتخب ہو کر آئے ہیں ہم ایسے سینٹ انتخابات کو اہمیت نہیں دیتے۔
کل گیارہ ارکان میں سے چار بائیکاٹ کر رہے ہیں اس کو انتخابات نہیں کہا جا سکتا۔ قبائلیوں پر الزامات لگائے جاتے ہیں کہ الیکشن پر یہ لوگ بک جاتے ہیں لیکن یاد رکھیئے قبائل کے لوگ بکنے والے نہیں۔ اس حوالے سے قیصر جمال کا کہنا تھا کہ جو نظام پورے ملک میں انتخابات کے لئے مشہور ہے وہی فاٹا پر بھی لاگو کیا جائے پیسوں کے لین دین میں فاٹا کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے شہاب الدین کا کہنا تھا کہ یہ چھ بندوں کی شوریٰ کا سلیکشن ہے اس کو انتخابات نہیں کہا جا سکتا امیدوار پہلے ہی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ چار مارچ کو جاری ہونے والا آرڈیننس واپس نہیں لینا چاہئے تھا میں اس الیکشن کو غیر قانونی کہوں گا جس میں سے گیارہ میں سے چار ارکان بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ میری الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ ان انتخابات کو روکا جائے ہم نے کورٹ میں بھی اپیل دائر کر رکھی ہے اس کا فیصلہ آنے تک سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے جے یو آئی (ف) کے جمال الدین کا کہنا تھا عوام میں فاٹا کے ممبروں کی منڈی لگائی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہم بکنے والے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں ہے حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے راتو رات آرڈیننس جاری کر دیتی ہے اور واپس بھی لے لیتی ہے۔ یہ مشرف کا لایا ہوا قانون ہے جو کہ ہمیں ہر گز منظور نہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.