پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کے آئینی مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے حافظ طاہر خلیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل،مزید دو ممبران کی ایگزیکٹو باڈی میں شمولیت کی منظوری،
نو منتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب 24مارچ کو منعقد کی جائے گی
جمعہ 20 مارچ 2015 23:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن نے پی آر اے کے آئینی مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مزید دو ممبران کی ایگزیکٹو باڈی میں شمولیت کی منظوری دیدی ہے جبکہ نو منتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب 24مارچ کو منعقد کی جائے گی ۔ اس بات کا فیصلہ پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کی نو منتخب باڈی نے جمعہ کو ہونیوالے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں کیا جس کی صدارت پی آر اے کے نو منتخب صدر صدیق ساجد نے کی ۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے شکیل اعوان اور حسن ایوب کو باڈی کا ایگزیکٹو ممبر بنائے جانے کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کے آئینی مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں ارشد وحید چوہدری اوروقار ستی شامل ہونگے جو ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرئے گی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں پی آر اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔نو منتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب 24مارچ کو دن ایک بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد کی جائے گی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نو منتخب عہدداران سے حلف لینگے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.