صرف ”صولت مرزا“ کا نام لینے پر ”متحدہ قومی موومنٹ“ نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی ،جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے اپنے امیر کے حکم پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ، صولت مرزا کے نام پر اشتعال میں آنیوالی ایم کیو ایم اب خود اس سے لاتعلقی کا اظہار کر رہی ہے،
جمعیت علماء اسلام (ف)کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کا اجتماع سے خطاب
جمعہ 20 مارچ 2015 23:35
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ صرف ”صولت مرزا“ کا نام لینے پر ”متحدہ قومی موومنٹ“ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف انتہائی نازیبا اور گندی زبان استعمال کی جبکہ ہم نے اپنے امیر کے حکم پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن آج وہی ایم کیو ایم صولت مرزا سے یکسر لاتعلقی کا اظہار کر رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ صولت مرزا کو کرم کرنے کے فوراً بعد پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
وہ جمعہ کو جامعہ امدادیہ میں جے یو آئی کے زیر اہتمام تحفظ دینی مدارس اور جامعہ مطیع الاسلام میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں ترمیم اور اس کے تحت ایکشن پلان میں مدارس اور مذہب کو ڈالنے میں اور مدارس کے خلاف معائدانہ پروپیگنڈہ میں ایم کیو ایم کی قیادت سب سے آگے تھی جبکہ جے یو آئی کا موقف تھا کہ دہشت گرد کا تعلق جس حلقہ سے ہو اس کو قرار واقعی سزا اور انصاف کیلئے فوجی عدالتوں میں لے جایا جائے، آج جے یو آئی کے موقف سچ ثابت ہو چکا ہے اور گھر کے بھیدی خود لنکا ڈھالنے لگے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.