متحدہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے عسکری ونگ ختم کرنے چاہئیں، تمام جماعتوں کو سیاست میں مجرمانہ سرگرمیاں ختم کرنا ہونگی، سانحہ ماڈل ٹاوٴن ظلم اور بربریت تھا، حکمرانوں کو اپنا رویہ درست کرنا ہو گا، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن پر متفق ہونا خوش آئند ہے
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 21 مارچ 2015 13:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ متحدہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے عسکری ونگ ختم کرنے چاہئیں، تمام جماعتوں کو سیاست میں مجرمانہ سرگرمیاں ختم کرنا ہونگی۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن ظلم اور بربریت تھا، حکمرانوں کو اپنا رویہ درست کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن پر متفق ہونا خوش آئند ہے، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے سب کچھ سامنے آجائے گا۔
سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگایا جا رہا، متحدہ سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے نہ تو عسکری ونگ ہونے چاہیں نہ ہی انہیں کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہونا چاہیے،، واک میں اراکین اسمبلی کے علاوہ طلبا نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.