غیرملکیوں کی مانیٹرنگ کیلئے سپیشل برانچ کے سرویلنس یونٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے نیا سرویلنس یونٹ قائم کردیا گیا
ہفتہ 21 مارچ 2015 16:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)پاکستان بالخصوص کراچی میں مقیم غیرملکیوں کی مانیٹرنگ کے لیے اسپیشل برانچ کے سرویلنس یونٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نیا سرویلنس یونٹ قائم کردیا گیا ہے ،یونٹ میں اعلی اور اہل افراد کی تعیناتی کے لیے بھرتی کا عمل شروع ہوگیا ہے جنہیں جدید تربیت دی جائے گی۔ دوسری جانب ایسے افراد کی نگرانی نہ کرنے والے اسپیشل برانچ کے 8افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ قرار دے کر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت تارکین وطن کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے سلسلے میں اور مستقبل میں اس کی روک تھام کے لیے اسپیشل برانچ کی جانب سے اسپیشل سرویلنس یونٹ تشکیل دے دیا گیا ہت۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں اسپیشل برانچ کے ایک افسر نے بتایا کہ پہلے بھی اس طرح کا نظام تھا جس میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کے مکمل کوائف درج کیے جاتے تھے اور ان کی مانیٹرنگ کا عمل بھی اس کا حصہ تھا تاہم اس حوالے سے بیشتر شکایات سامنے آئی تھیں کہ اس میں کچھ افسران و اہلکار اسے اتنا سنجیدہ نہیں لیتے جس کے باعث شہر میں باہر سے آکر آباد ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں چلی گئی ہے اور بیشتر کا تو پتا ہی نہیں ہوتا کہ وہ شہر میں آنے کے بعد کہاں منتقل ہوگئے اور اب کہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند ممالک سے آنے والے افراد کی انتہائی سخت مانیٹرنگ کے احکامات ہیں تاہم اس میں بھی کوتاہیاں سامنے آئی ہیں جس کے باعث 8افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ کر کے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ نئے سرویلنس یونٹ میں تعلیم یافتہ اور اہل افسران کو بھرتی کرنے کے لیے انٹرویوز شروع ہوگئے ہیں اور بھرتی کے بعد ان کی جدید تربیت ہوگی اور مذکورہ سرویلنس یونٹ مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔مذکورہ یونٹ ایس پی ٹیکنیکل کے ماتحت ہوگا ۔ افسر نے مزید بتایا کہ شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی فہرستیں بھی لگ بھگ مکمل طور پر تیار ہوگئی ہیں اور جلد ہی انٹیلی جنس کی بنیاد پر ان کے خلاف کریک ڈان کیا جائے گاتاہم ابتدائی طور پر اس کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.