وفاق کاپشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کے قیمتوں کے تعین ،ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے اختیارات صوبے کو دینے کے لئے خیبر پختونخوا الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
ہفتہ 21 مارچ 2015 17:13
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) وفاق نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کے قیمتوں کے تعین ،ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے اختیارات صوبے کو دینے کے لئے خیبر پختونخوا الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاق کی جانب سے پشاور کی سپلائی کمپنی کے معاملات صوبے کو منتقل کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیاہے اس سے قبل بھی صوبائی حکومت نے بجلی کی قیمت مقرر کرنے ، لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ٹائم شیڈول طے کرنے وغیرہ کے حوالے سے پیسکو کے اختیارات وفاق سے مانگیں تھے تاہم وفاق نے بجلی کی قیمت مقرر کرنے کے اختیارات صوبے کو نہیں دیئے۔
اور صرف انتظامی امور کے حوالے سے اختیارات دینے پر رضامند ہوئے تھے تاہم صوبائی حکومت نے یہ اختیارات لینے سے انکار کیا تھا ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں بجلی بحران کے حل میں خیبر پختونخوا کا کردار بڑھا نے کے لئے بجلی کی پیدوار بڑھانے وغیرہ کے حوالے سے نیپرا ایکٹ میں ترامیم کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پیسکو سے بھی مشاورت شروع کردی ہے جس کے بعد حکمت عملی مرتب کی جائے گی وفاق نے خیبر پختونخوا کو اپنی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے خود بجلی پیدا کرنے اور اس کی ترسیل کرنے وغیرہ کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے تاہم بجلی کی ٹرانسمیشن کا نظام وفاق کے پاس ہوگا تاہم بجلی کی پیداوار اور قیمتوں کا تعین کا اختیار صوبے کو دیا جائے گا جس سے خیبر پختونخوا کی کارکردگی بہترہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کے خالص منافع اور بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے حوالے سے تنازعات میں کمی ہو جائے گی اور خیبر پختونخوا حکومت پیسکو کی بجلی کی قیمت کا تعین کرے گی خیبر پختونخوا حکومت اپنی ضرورت مکمل کرنے کے بعد اسے فروخت کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے صوبائی حکومت بجلی کے حوالے سے اپنی مارکیٹنگ پلان تیار کرنا ہوگی ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی پیسکو کے اختیارات،بجلی کی فروخت،بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے اختیارات صوبے کو دینے کے حوالے سے انتظامی امور کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.