سرفراز احمدکو پاکستان کے اگلے کپتان کے طور پر دیکھا جانے لگا
اتوار 22 مارچ 2015 12:53
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے کے بعد موقع ملنے شاندار کارکردگی دکھانے والے سرفراز احمدکو پاکستان کے اگلے کپتان کے طور پر دیکھا جانے لگا ۔شائقین کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیاہے کہ مصباح کے بعد سرفراز احمد کو گرین شرٹس کی کپتانی دی جائے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام کے شرکا ء نے اگلے کپتان کے لئے سرفراز احمد کا نام لیا جس پر سابق قومی کرکٹر شعیب محمد کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر بلے باز کپتانی کے لئے اس وقت ٹیم میں موزوں ترین کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نہ صرف فارم میں ہیں بلکہ ان کے اندر ٹیلنٹ اور مخالف ٹیم کو دباو میں رکھنے کی خوبیاں بھی ہیں۔واضح رہے کہ سرفراز احمد نے پاکستان دو انتہائی اہم میچز میں شاندار بلے بازی کے ساتھ ساتھ لاجواب وکٹ کیپنگ کے ذریعے گرین شرٹس کی کواٹر فائنل تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کپتان مصباح الحق کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کی قیادت کے لئے اب تک کسی کھلاڑی کا نام فائنل نہیں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.