پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان کافیصلہ آئندہ ہفتے متوقع
پیر 23 مارچ 2015 12:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے تک کرے گا۔ قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے اظہر علی، وہاب ریاض، اسد شفیق، فواد عالم اور سرفراز احمد کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اس اہم فیصلہ میں جلد بازی نہیں کی جائے گی اور تمام آپشنز پر غور کے بعد فیصلہ کیا جائے گا جو آئندہ ہفتے سے قبل متوقع نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک دو میچوں میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر کسی کو کپتان نہیں بنایا جائے گا لیکن رمیز راجہ سمیت سابق کرکٹرز کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی۔ اس لئے وہاب ریاض کا نام بھی کپتانی کے لئے زیر غور لانے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اپریل میں دورہ بنگلا دیش کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کیا جائے گا جس میں معین خان کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان نہیں ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.