یوم قرارداد پاکستان ہماری تاریخی اساس ہے ، ملک اسد سکندر
پیر 23 مارچ 2015 17:20
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم قرارداد پاکستان ہماری تاریخی اساس ہے ، یہ دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنے کا درس دیتا ہے کہ ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے تمام تر گروہی ، سیاسی اور دیگر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی تعمیروترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہی ملک کی ترقی ،خوشحالی اور اس کا استحکام ہے۔ پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں ثابت کرتی ہیں کہ پیپلزپارٹی نظریہ پاکستان سے کس قدر محبت کرتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم سب کو مل کر عہد کرنا چاہئے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے جمہوری قوتوں کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ فوجی حکومتوں کے دور میں ملک کو جو نقصان پہنچا اس کی تلافی آج تک نہیں ہوسکی ۔ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں ملک کو پہنچنے والے اس نقصان کی تلافی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ۔ شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت کا سورج عروج پر ہے اور انشاء اللہ جمہوریت کا یہ سورج تاقیامت چمکتا رہے گا۔ رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر خان نے مزید کہاکہ پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت اور ان کی پالیسیوں پر سندھ حکومت عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے صوبہ سندھ میں ترقی وخوشحالی آرہی ہے، پی پی شہیدوں کی جماعت ہے جو ملک میں مزید مضبوط اور مقبولیت حاصل کرچکی ہے، پی پی کے دور اقتدار میں بیروزگاری میں خاتمہ، لوڈشیڈنگ میں کمی اور غربت کے خاتمے کیلئے کئی منصوبے ترتیب دیئے گئے تھے جس سے ملک میں خوشحالی اور ترقی اور غربت کے خاتمے میں کمی آئی ہے ، اب موجودہ وفاقی حکومت بھی آصف علی زرداری کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتاکہ ملک خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.