جنرل(ر)مشرف کی پالیسیوں کاخمیازہ آج قوم دہشتگردی کی صورت میں بھگت رہی ہے،مدارس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے ملک میں تفرقہ بازی اور انتشار چاہتے ہیں،اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں مذموم سازشوں کامقابلہ کرنا ہوگا
جماعت اسلامی پنجاب
منگل 24 مارچ 2015 16:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کورکمانڈربلوچستان کمان لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کے بیان کہ”دہشتگردی کے خلاف موثر جنگ جاری ہے،ہتھیارچھوڑ کرامن کاراستہ اختیارکرنے والوں کوخوش آمدید کہاجائے گا“پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حالیہ اہم کامیابیوں کی وجہ سے انشاء اللہ ملک سے جلد بیرونی مداخلت کاخاتمہ ہوگا اور ملک ترقی وخوشحالی کی جانب رواں دواں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ آج قوم جنرل(ر)پرویزمشرف کی بزدلانہ پالیسیوں کاخمیازہ بھگت رہی ہے۔دہشت گردی کی عفریت سے جان چھڑوانے کے لئے سیاسی وعسکری قیادت کو کارآمداور سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔(جاری ہے)
مدارس کے خلاف اقدامات سے غلط پیغام جارہا ہے۔محض شک کی بنیاد پر مدارس کاتقدس پامال نہ کیاجائے۔مدارس درحقیقت دینی تعلیم کے ادارے ہیں جن کی حفاظت ہر صورت میں کی جائے گی۔
مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے ملک میں تفرقہ بازی اور انتشار چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پھانسیوں کاسلسلہ بڑے جوش وخروش سے شروع ہوالیکن یہ 20پھانسیوں کے بعد ختم ہوگیا۔اس حوالے سے بیرونی دباؤکوخاطر میں نہ لایاجائے۔دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کو پھانسیاں دی جارہی ہیں مگرتخریب کاری اور بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث افراد کوپھانسی دینے کا سلسلہ روک دیا گیا ہے جوکہ ایک بہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اندرونی وبیرونی محاذوں پر مشکلات کاسامناہے۔دہشتگردی کی جنگ جس نے60ہزار سے زائد پاکستانیوں کولقمہ اجل بنادیا ہے کاقلع قمع کرنااولین قومی تقاضا ہے۔اس نام نہاد امریکی جنگ نے وطن عزیز کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران اور عسکری قیادت امریکہ کی ڈبل گیم کوسمجھیں۔ایک طرف امریکہ بہادر افغانستان میں طالبان سے مذاکرات کے لئے پرتول رہا ہے تودوسری جانب وہ پاکستان کے داخلی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کرکے محب وطن قبائلیوں کے خلاف اکسارہا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ پاکستان کی آزادی،خودمختاری،سلامتی اور بقاء سب کچھ داؤپرلگ چکاہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک دشمن بیرونی طاقتیں چاروں اطراف سے ہم پر حملہ آور ہیں۔انہیں پہلی اسلامی ایٹمی قوت کاوجود تسلیم نہیں۔اس نازک موقع پرامت مسلمہ کواتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں ان ملک دشمن بیرونی قوتوں کی مذموم سازشوں کامقابلہ کرناہوگا۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.