فیصل آباد‘ لاوٴڈ اسپیکرپر پابندی کی کیخلاف ورزی اور احتجاج کے دوران دکانیں زبردستی بند کرانے پر تنظیمات اہلسنت کے 10 رہنماوٴں سمیت 45کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
بدھ 25 مارچ 2015 13:28
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) فیصل آباد‘ لاوٴڈ اسپیکرپر پابندی کی کیخلاف ورزی اور احتجاج کے دوران دکانیں زبردستی بند کرانے پر تنظیمات اہلسنت کے 10 رہنماوٴں سمیت 45کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں صاحبزادہ حامد رضا،بخش الہیٰ،عابد قمر نورانی سمیت دس افراد کو نامزد کیا گیا ہے، تھا نہ کوتوالی میں درج مقدمے میں چھ دفعات لگائی گئیں ہیں۔
اس سے قبل فیصل آبادمیں سنی اتحاد کونسل کیاحتجاج کے دوران دکانیں بند کرانے پرمظاہرین اور تاجروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔مظاہرین نے ٹائرجلا کر شہر کی اہم شاہراوں پردھرنے دیئے۔لاوٴڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر علما کی گرفتاری سنی اتحاد کونسل کے کارکنان کوسڑکوں پرلے آئی۔(جاری ہے)
شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی کال پر مظاہرین نے ڈنڈے اٹھالئے اور سڑکوں پر جلاوٴ گھیراوٴ کیا،احتجاج کے دوران مظاہرین نے زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی جس پر تاجر اور مظاہرین گتھم گتھا ہوگئے۔
نقاب پوش ڈنڈہ بردار احتجاج کے دوران دکانیں بند کراتے رہے اور سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کرتے رہے، تاجروں کا کہنا ہے توڑ پھوڑ کے ذریعے مارکیٹ بند کرانے کے بجائے ہمیں بلا کر اپیل کی جائے تو ہڑتال میں تعاون کریں گے ‘جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج پْر امن ہے علما کو رہا کیا جائے علما کی گرفتاری کیخلاف سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اہل سنت کی بیالیس تنظیمات بھی احتجاج میں شریک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.