قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا تیل چوری سے متعلق او جی ڈی سی ایل کی رپورٹ پر سخت برہمی کا اظہار ‘رپورٹ مسترد
بدھ 25 مارچ 2015 17:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے تیل چوری سے متعلق او جی ڈی سی ایل کی رپورٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کردی بدھ کویہاں پبلک اکاوونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کی صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔اوجی ڈی سی ایل حکام نے ملک میں تیل چوری کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں دس مقامات پر تیل چوری کی شکایات موصول ہوئی تھیں ۔
اوجی ڈی سی ایل نے جب اس کی تحقیقات کیں تو صرف دو مقامات پر چھوٹے پیمانے پر آئل چوری کی تصدیق ہوئی ،سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزا نے کہا کہ سالانہ بیس سے چالیس ارب روپے کا تیل چوری کی اطلاعات غلط ہے ۔جس پر پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اوجی ڈی سی ایل کی تیل چوری کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سید نوید قمر ،میاں عبدالمنان اور جنیدانوار چودھری پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنادی جو دو ماہ میں تحقیقات کرکے رپورٹ پی اے سی کو پیش کرے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.