سیلز ٹیکس حکام کی طرف سے فیکٹریوں پر چھاپوں پر تشویش، 40 بی کی دفعہ کو فوری ختم کیا جائے، رانا خلاق احمد
بدھ 25 مارچ 2015 17:28
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے سابق چیئر مین رانا خلاق احمد نے سیلز ٹیکس حکام کی طرف سے فیکٹریوں پر چھاپوں سے پیدا ہونے والے خوف و ہراس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 40 ۔بی کی دفعہ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری گزشتہ سات سالوں سے ماضی میں ہونے والی اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اور حالیہ سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں چل رہی ہے۔
فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نہ صرف عالمی کساد بازاری کو بلکہ ملک کے اندر کراچی سے ناہموار مسابقت سوئی گیس سال کے بارہ مہینے دستیاب ہے سے بھی مقابلے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہماری ایکسپورٹ دن بدن کم ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں محکمہ سیلز ٹیکس کی جانب سے روزانہ ملوں پر 40 ۔بی کے نام پر عملے کی تعیناتی سے خوف و ہراس کی فضاء پیدا کرکے اس انڈسٹری کو مکمل تالہ بندی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک کے برعکس یہ رویہ صرف فیصل آباد کی صنعت کیلئے ہے جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے ایسے حالات میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا جبکہ دہشتگردی اور چوری چکاری کو بھی مزید ہوا ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں جن سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش اور اس کے نتیجہ میں لاکھوں پاور لومز ، سینکڑوں پروسیسنگ، سائزنگ اور سپننگ ملوں کے بند ہونے کا بھی خدشہ ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ فیصل آباد کی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچایا جائے اور لاکھوں مزدورں کا معاشی قتل نہ کیا جائے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.