نیب نے تین ارب 88 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی 2013 ء سے اب تک 869 کیسز میں تحقیقات اور تفتیش مکمل کرلی،
مختلف عدالتوں کو 237 ریفرنسز بھجوائے گئے،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا قومی میں وقفہ سوالات
بدھ 25 مارچ 2015 19:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) نیب نے تین ارب 88 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی 2013 ء سے اب تک 869 کیسز میں تحقیقات اور تفتیش مکمل کرلی مختلف عدالتوں کو 237 ریفرنسز بھجوائے گئے یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ پرویز رشید نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتائی انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے سفارشات مرتب کرنے سے متعلق کمیٹیاں قائم کی ہیں اس کے علاوہ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ بھی مل کر کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نہ صرف مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کامیاب رہا ہے بلکہ لوٹے ہوئے اربوں روپے بھی وصول کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے تین ارب 88 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی ہے اور 2013 ء سے اب تک 869 کیسز میں تحقیقات اور تفتیش مکمل کی ہیں جبکہ مختلف عدالتوں کو 237 ریفرنسز بھجوائے گئے ہیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بدعنوانی میں کمی آئی ہے۔(جاری ہے)
ورکشاپس کے انعقاد، میڈیا کے ذریعے تشہیر، تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کی کردار سازی، یوٹیلٹی اور موبائل بلوں میں بدعنوانی کے خلاف اشتہارات جیسے اقدامات کے ذریعے لوگوں میں بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.