کم وسائل لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
جمعرات 26 مارچ 2015 16:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) وزیر قانون ،ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو پیچیدہ بیماریوں کے موثر علاج کے لئے وسائل کی ری جنریشن کے ذریعے سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں مہیا کررہی ہے ۔برطانیہ کے ادارے ڈیفٹڈ کے خصوصی نمائندے سرمائیکل باربرنے کہا کہ پنجاب میں شعبہ صحت میں ریفارمز کے نتیجے میں صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری آرہی ہے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بہتر بنانے پر بھی حکومت پنجاب کی کوششوں کی تعریف کی ہے- انہوں نے کہا کہحکومت نے ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کیلئے2ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔
فیملی فزیشنز، لیڈی ہیلتھ ورکرزاور خواتین کے وفود سے ملاقا ت کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پیرامیڈکس و نرسز اہم کردار ادا کرتی ہیں اور صوبہ میں نرسز کی 3 ہزار نئی آسامیاں منظور کی گئیں اور ان کے لیے 1.43 ارب روپے مختص کئے گئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سینٹرز پر تمام عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے- انہوں نے کہا کہ25لاکھ سے زائد نوجوان مرد و خواتین کو علم و ہنر سکھانے کے لیے صوبہ بھر میں فنکشنل لٹریسی سنٹر اور 14ہزار سے زائد خواتین کے لیے کمیونٹی لرننگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ خواتین کوصحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز و ویزیٹرز اور پیرامیڈکس کے کردار کو مزیدفعال بنایا جائے گا ہر 10 ہزار ماؤں میں سے 500 مائیں دوران زچگی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں،اسی طرح 1000 بچوں میں سے 77بچے دوران پیدائش وفات پا جاتے ہیں - انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.