سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے حوالے سے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں ،منسوب صدیقی
جمعرات 26 مارچ 2015 16:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ڈائریکٹر ایجوکیشن منسوب صدیقی نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کا اسٹینڈرڈ اور تعلیمی معیار کی بہتری کے حوالے سے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں سرکاری درسگاہوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بہتر تربیت کے ذریعے بچوں میں مزید نکھار لاکر ٹیلنٹ کو اُجاگر کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپارک اور کراچی یوتھ انیسیٹو کے زیر اہتمام ذہنی آزمائشی مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے اسپارک کراچی ریجن کے انچارج ذاہد احمد تھیبو ،پروجیکٹ ڈائریکٹر اسپارک شمائلہ مزمل ، اسسٹنٹ کمشنر ارشد وارث ،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ندیم حیدر ،ڈی او ایجوکیشن ارشد بیگ،ڈی او ایلیمنٹری رخسانہ میمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کاشف اختر ،عاصم اقبال،ضیاالحسن ،راحیلہ مسرور ،بشیر احسان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ذہنی آزمائشی مقابلے میں شہر کے سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ڈائریکٹر ایجوکیشن منسوب صدیقی نے مزید کہاکہ موجودہ دور علم کا ہے اور علم کے ذیور سے آرستہ قوم ہی ترقی و کامرانیوں کی منزل سے ہمکنار ہوگی انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ حصول علم پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھیں اور جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کے لئے تحقیق اور تعلیم کے سفر کو جاری رکھیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپارک کراچی کے انچارج ذاہد احمد تھیبو نے کہاکہ اسپارک بچوں کے حقوق کی جدو جہد میں سرگرداں پاکستان کی واحد غیر سرکاری تنظیم ہے جو بچوں کی نشونماء ،نگہداشت اور اُن کے ذہنی تخلیق کو اُجاگر کے لئے اپنی جد وجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں اسکولوں کے بچوں کے درمیان ذہنی آزمائش کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا اسے طرح کالجز اور یونیورسٹیز کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.