دورہ چین کے دوران نئے معاہدوں سے پنجاب کو اربوں روپے کی بچت ہوگی‘محمد شہباز شریف
جمعرات 26 مارچ 2015 17:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا وفد چین سے نئی امیدیں اور توقعات لے کر واپس جا ررہے ہیں، بلاشبہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کی جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران تاریخی فیصلے کئے گئے ہیں اور یہ فیصلے پاک چین دوستی کا مظہر ہیں۔
دورے کے دوران طے پانے والے نئے معاہدوں سے پنجاب کو اربوں روپے کی بچت ہوگی اور معاشی و اقتصادی سرگرمیو ں کو فروغ ملنے کے ساتھ روزگار کے لاکھوں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور متعلقہ محکموں نے انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی حکومت نے توانائی کے حصول کیلئے اتنی مخلصانہ اور سنجیدہ جدوجہد نہیں کی جتنی وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر رکاوٹوں کے باوجود توانائی کے متعدد منصوبے 2017ء کے اختتام تک کام شروع کر دیں گے اور بجلی کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چینی حکومت سے مغربی چین کے علاقے سے ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے اور اگر اس منصوبے کو عملی شکل مل گئی تو صنعتی و تجارتی انقلاب آ ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین برسوں میں پاکستان کو 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی ضرورت ہوگی جس کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ دورہ چین کا بنیادی مقصد توانائی اور دیگر شعبوں میں جاری منصوبوں کے ساتھ نئے منصوبوں کے حوالے سے تیز رفتاری سے پیش رفت کرنا ہے اور اس مقصد میں بہت کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدرکے دورہ پاکستان کے حوالے سے چینی حکام اور عہدیداران میں غیرمعمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے جبکہ پاکستان کے عوام بھی اپنے مخلص دوست ملک کے صدر کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعاون کا سفر تیز رفتاری سے جاری ہے اور چین کے صدر کا دورہ اسلام آباد پاک چین تعلقات کو نئی وسعت دے گا اور چین کے صدر پاکستان میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے نیشنل ڈو یلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دورہ چین کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت نے پاک چین معاہدوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چین گیس پائپ لائن بچھانے میں بھی مدد فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے دوران پاک چائنہ اکنامک کوریڈور جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے ہیں اور مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں پر تیز رفتاری سے پیش رفت پر اتفاق کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.