الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف ایم پی اے جاوید نسیم کے خلاف ریفرنس خارج کردیا

جمعہ 27 مارچ 2015 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف ایم پی اے جاوید نسیم کے خلاف ریفرنس خارج کردیا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف ایم پی اے جاوید نسیم کے خلاف ریفرنس خارج کردیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے وفاداری تبدیل کرنے پر نااہل قرار دینے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کررکھا تھا۔ ریفرنس میں جاوید نسیم پر سینٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی شکایت کی تھی۔