مستقبل کینگرو کپتان سٹیو سمتھ نے ایک بار پھر خود کو بھارت کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت کیا
جمعہ 27 مارچ 2015 15:07
(جاری ہے)
نومبر 2014ء میں ہندوستان جب کینگروز کے دیس آسٹریلیا پہنچا تو وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے ساتھ عالمی چیمپئن بھی تھا تاہم سٹیو سمتھ نے پہلے ہندوستان سے بارڈر گواسکر ٹرافی چھینی اور پھر ورلڈ کپ 2015ء کے سیمی فائنل میں شاندار سنچری بنا کر ہندوستان کے سر سے عالمی چیمپئن ہونے کا خما ر اتار پھینکا ۔
بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے ہی میچ میں کینگرو کپتان مائیکل کلارک ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز کے باہر ہوگئے جس کے بعد بھارت کے سیریز جیتنے کے حوالے سے بھی باتیں شروع ہوگئیں تاہم سمتھ نے بھارتیوں کی تمام خوش فہمی دور کر تے ہوئے 4ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 4سنچریوں کی مدد سے 769رنز بنائے جس کے باعث سہ ملکی سیریز میں بھی 25سالہ بلے باز نے اپنی عمدہ فارم کو بحال رکھا اور انگلینڈ کے خلاف سنچری سکور کی ۔ ورلڈ کپ 2015ء کے ابتدائی دو میچز میں سمتھ کچھ خاص نہ کر سکے جس کے بعد انہوں نے لگاتار 4نصف سنچریاں بنا کر اپنی کلاس ثابت کی ۔ بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وانر جلد پوویلین لوٹے جس کے بعد سمتھ نے 93گیندوں پر 105رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر خو د کو ایک بار پھر بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت کیا ۔ اس اننگز کے نتیجے میں سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.