وزیراعظم نے صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی
جمعہ 27 مارچ 2015 16:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے رہنما صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں یکم اپریل سے ایک ماہ کی توسیع کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دی ہے‘ صدر کی منظوری کے بعد صولت مرزا کی پھانسی میں ایک ماہ کی توسیع کردی جائے گی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مچھ جیل میں ڈیتھ سیل میں قید کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں ملوث مجرم صولت مرزا کی پھانسی کی تاریخ میں تیسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسے یکم اپریل کو پھانسی دینے کا حکم جاری کیا گیا تھا تاہم تیسری مرتبہ تیس دن کی توسیع کی سمری وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر بھجوا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی سے چند گھنٹوں پہلے ویڈیو بیان جاری ہوا تھا جس میں اس نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے اپنی پھانسی کو رکوانے کی اپیل کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.