قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ3سے 5 اپریل تک اسلام آباد میں منعقد ہو گی
جمعہ 27 مارچ 2015 16:59
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 46 ویں قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ تین سے پانچ اپریل تک جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہو گی۔46 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کھیلوں سے بے پناہ محبت کرنے والے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اور پاکستان اولمپک ،ایسوسی ایشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی زیر سرپرستی منعقدہ ہو گی۔
ملک مسعود جاوید کو 46 ویں قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ کا میٹ منیجر مقرر کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
میٹ منیجرملک مسعود جاوید نے اولمپک ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 46 ویں قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تین سے پانچ اپریل تک منعقدہ ہو گی جس میں آرمی،نیوی،اےئر فورس ،واپڈا،ریلویز،ہائر ایجوکیشن کمیشن ،پنجاب ،سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخواہ،اسلام آباد، فاٹا،گلگت،بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
انہوں نے بتایا کہ 46 ویں نیشنل اتھلیٹکس چمپئن شپ میں ہمیر تھرو ،ڈسک تھرو،ہائی جمپ،لانگ جمپ،شاٹ پٹ،ٹرپل جمپ،جیولین تھرو، ہال والٹ،ریلے ریس،میرا تھن دوڑ اور رکاوٹی دوڑ کے مقابلے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ مردوں کے 22 جبکہ خواتین کے20ایونٹ ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.