ٹور ڈی پنجاب انٹرنیشنل سائیکل ریس سندھ کے حق نواز نے جیت لی
جمعہ 27 مارچ 2015 17:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) سندھ کے بے روزگار سائیکلسٹ حق نواز نے رحیم یار خان سے راولپنڈی تک ہونے والی ٹور ڈی پنجاب سائیکل ریس جیت لی ہے ۔ آج ریس کے فائنل اور آخری مرحلے گجرات سے راولپنڈی میں حق نواز نے پانچ گھنٹے 27منٹ 18سیکنڈ میں ایک مرتبہ پھر اول پوزیشن حاصل کرلی اور مجموعی طور پر ریس کے چیمپین قرار پائے۔
(جاری ہے)
پاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعون نے وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف سے پرزور اپیل ہے کہ خدا داد صلاحیتوں کے مالک سائیکلسٹ حق نواز کو فوری طور پر نوکری فراہم کی جائے۔
تاکہ پاکستان کے اس ہونہار سائیکلسٹ کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کیا جاسکے اس کے علاوہ اسپورٹس کے کھلاڑیوں کو نوکری فراہم کرنے والے سرکاری اداروں سے باز پرس بھی کی جائے۔ دریں اثناء پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب کے چیئر مین ایدوکیٹ عابدعلی آف سندھ ہائی کورٹ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حق نواز نے محنت کا صلا پالیا ہے۔ جو اس نے اپنے استادوں اور رہنماوٴں کے ادب اور ان کی بھرپور ٹریننگ کے باعث حاصل کیا۔عابد علی نے اعلان کیا کہ کراچی پہنچنے پر حق نواز کا شاندااور پر تباق استقبال کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.