اقوام متحدہ کو اس کے چارٹر کا سودا نہیں کرنے دیں گے،بھارت کی مستقل سلامتی کونسل میں رکنیت اقوام متحدہ کی تذلیل ہے،بڑے ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر کے اطلاق کو یقینی بنائیں، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 27 مارچ 2015 19:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے زیر غور آنا ہی اقوام متحدہ کے چارٹر کی تذلیل ہے ، اقوام متحدہ کے اغراض و مقاصد جمہوریت، انسانی حقوق اور بقائے باہمی ہیں جب کہ بھارت خطے میں جارحانہ عزائم کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہا ہے۔
بھارت کی سلامتی کونسل کے لیے نامزدگی سے اقوام متحدہ کے اغراض و مقاصد فوت ہوجائیں گے۔ وہ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری اندھی ہوچکی ہے۔(جاری ہے)
ہر قوم بھارت کے ساتھ تعلقات کو معاشی نقطہ نظر سے دیکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ جیسے انسانی حقوق کے علمبردار بھی بھارت کی جانب جھک رہے ہیں حالانکہ امریکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔
گورنر/وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس کے چارٹر کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے بڑے ممالک خصوصاً سلامتی کونسل کے ممبران ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا مقبوضہ کشمیر اور بھارت پر اطلاق ممکن بنائیں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی آواز کو سنیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عالمی برادری اب بھی کشمیریوں کی آہ و بکا سننے سے قاصر رہی تو آئندہ نسلیں انہیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.