” یہ باسٹرڈ ہیں ، نواز پہ دباؤ بڑھاؤ ، تبھی یہ مستعفی ہو گا وگرنہ اس نے ایسے نہیں جانا“ ،عمران خان اور عارف علوی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگوکی منظر عام پر آنیوالی آڈیوٹیپ میں تحریک انصاف کے سربراہ کا نازیبا زبان کا استعمال،آکسفورڈ سے فارغ التحصیل عمران خان کا ایسے غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال اخلاقیات کے خلاف ہے ، ان کو مخالفین کے خلاف سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے ، نازیبا الفاظ قابل مذمت ہیں ، سیاسی حلقوں کا آڈیو ٹیپ میں عمران خان کے نازیبا ریمارکس پر رد عمل
جمعہ 27 مارچ 2015 21:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عارف علوی کے درمیان ٹیلی فون پر ہونیوالی گفتگو کا منظر عام پر آنیوالے سکینڈل میں عمران خان نے حکمرانوں کیلئے انتہائی سخت لب و لہجہ اختیار کرتے ہوئے انہیں ” باسٹرڈ “ قرار دیدیا ، جس پر سیاسی حلقوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک قومی رہنماء اور ان کا اپنے سیاسی مخالفین کے بارے میں نازیبا اور اخلاق سے گرا ہوا لب و لہجہ اختیار کرنا افسوس ناک ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران جس پر پی ٹی وی پر دونوں جماعتوں کے کارکنو ں نے حملہ کیا تھا اس دن عمران خان اور عارف علوی کے درمیان ہونیوالی گفتگو کی جو ٹیپنگ منظر عام پر آئی ہے اس میں دیگر باتوں کے علاوہ ایک اہم بات یہ بھی منظر عام پر آئی ہے کہ عمران خان نے اس گفتگو کے دوران انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ باسٹرڈ ہیں ، نواز پے دباؤ بڑھاؤ تبھی یہ مستعفی گاوگرنہ اس نے ایسے نہیں جانا“ عمران خان کی طرف سے اس نازیبا اور قابل اعتراض جملوں کے منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی حلقوں کے علاوہ سول سوسائٹی نے بھی اس کی مذمت کی ہے اور اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان جو آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ ہیں اور اپنی تقریروں اور بیانات میں بعض اوقات وہ ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جو ایک ذمہ داری سیاسی اور قومی رہنماء کو زیب نہیں دیتیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
-
چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیاہے،رانا ثناءاللہ
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کےد وران اظہار خیال
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اورخواتین اساتذہ کیلئے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کااعلان
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.