آئی سی سی نے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد کم کرکے 10کرنے کا حتمی اعلان کر دیا ،ورلڈ کپ میں دس سے زائد ٹیمیں شامل کرنے سے بہتر ہے ایسوسی ایٹ ٹیمز کے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے ،اب یہ کھیل بلے بازوں کے حق میں فائدے مند ثابت ہوا ہے ،باؤلنگ سائڈ کے لئے موثر نہیں رہا‘ چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن
جمعہ 27 مارچ 2015 22:56
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے انگلینڈ کی سرزمین پر 2019ء میں ہونے والے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد کم کرتے ہوئے 10کرنے کا حتمی اعلان کردیا ،ایسوسی ایٹ ٹیموں کے شکوے اور تنقید کے باوجود 2019ء میں ہونے والا آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ دس ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق رچرڈسن نے بتایا کہ ان کے نزدیک ورلڈ کپ میں 10سے زائد ٹیموں کو شامل کرنے سے بہتر یہ ہے کہ ایسوسی ایٹ ٹیمز کے کھیل کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی جائے تاکہ وہ خود کو منوا سکیں۔
انہوں نے کرکٹ کو فروغ دینے کے حوالے سے بتایا کہ آئی سی سی کی کوشش تھی کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں کرکٹ کو پھیلایا جائے لیکن اب موجودہ ٹیمز کے کھیل کو بہتر بنانا ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے امریکی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے پر اظہارِتشویش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور زمبابوے سے زیادہ کرکٹ امریکہ میں کھیلا جاتا رہا ہے، اگر متحدہ عرب امارات ورلڈکپ میں کوالیفائی کرسکتا ہے تو امریکہ کیوں نہیں اور آئندہ سالوں میں ہم اسی مسئلے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2015ء میں کھیلنے والی ٹیمز کی جانب سے تین دفعہ 400سے زائد رنز اسکور کئے جا چکے ہیں جبکہ کرس گیل سمیت مارٹن گپٹل نے ڈبل سنچریاں بنائیں۔رچرڈ سن نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اب یہ کھیل بلے بازوں کے حق میں فائدے مند ثابت ہوا ہے لیکن باؤلنگ سائڈ کے لئے موثر نہیں رہا۔ اس لئے قوانین کو بدلنا ضروری ہوگیا ہے تاکہ بالرز کو کارکردگی دکھانے کے زیادہ سیزیادہ مواقع مل سکیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کے لئے ایک ممکنہ تبدیلی کی جاسکتی ہے کہ آخری 10اوورز میں دائرے کے باہر 4فیلڈرز کے بجائے 5 فیلڈرز کو فیلڈ کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ممکنہ تبدیلی کے ذریعے بالرز کو اچھی کارکردگی میں مدد ملے گی جس سے باؤلنگ سائیڈ کے حق میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.