یہ انسان تھا یا۔۔۔ ناک کے آپریشن کے بعد نکلنے والی چیز نے ڈاکٹروں کے پیروں تلے سے زمین نکال دی!!!

ہفتہ 28 مارچ 2015 14:06

یہ انسان تھا یا۔۔۔ ناک کے آپریشن کے بعد نکلنے والی چیز نے ڈاکٹروں کے ..

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) برازیل کے شہر ساﺅ پالو میں ایک 65 سالہ شخص کی ناک کے آپریشن کے دوران جو کریہہ مناظر نظر آیا اس کی مثال شائد ہی کہیں مل سکے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ادھیڑ عمر شخص کو طویل عرصہ سے ناک میں شدید خارش اور درد کا مسئلہ تھا۔ حال ہی میں جب وہ ساﺅ پالو شہر کے کلینکس ہسپتال گیا تو ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے میں معلوم کیا کہ اس کی ناک کی گہرائی میں زندہ اور حرکت کرتے ہوئے اجسام موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ڈاکٹروں نے اس شخص کی ناک کی صفائی کا عمل شروع کیا تو اس میں سے درجنوں کے حساب سے کلبلاتے ہوئے ننھے کیڑے نکلنا شروع ہوگئے۔ یہ عجیب و غریب منظر دیکھ کر ڈاکٹر بھی دہشت زدہ رہ گئے اور بمشکل کیڑے نکالنے کا عمل مکمل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی ناک میں سالوں سے کیڑے رہائش پذیر تھے اور وہیں مرتے اور آبادی میں اضافہ کرتے رہے تھے۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو اب انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ ڈاکٹروں کا اندازہ ہے کہ کیڑوں کی پیدائش کا آغاز ایک مخصوص مکھی کے انڈے کے ناک میں پہنچنے کے بعد ہوا اور یہ سلسلہ تقریباً 5سال سے جاری تھا۔