افغانستان میں طالبان کی قید سے رہا ہونے والے امریکی فوجی بو رابرٹ برگداہل کے خلاف تحقیقات کا آغاز
ہفتہ 28 مارچ 2015 14:21
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) افغانستان میں طالبان کی قید سے رہا ہونے والے امریکی فوجی بو رابرٹ برگداہل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، کورٹ مارشل میں اس کو عمر قید کی سزاء ہونے کا بھی امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برگداہل کو گزشتہ برس طالبان نے گوانتاناموبے سے 5 ساتھیوں کی رہائی کے بدلے امریکہ کے حوالے کیا تھا۔
امریکی فوجی کو 2009 میں طالبان نے اغواء کیا تھا اور 5 سال تک اپنی قید میں رکھنے کے بعد 2014 میں رہا کیا۔برگداہل افغان جنگ میں گمشدہ واحد امریکی فوجی تھے جن کو امریکہ سے آنے کے دو ماہ بعد نامعلوم حالات میں 30 جون 2009 کو شدت پسندوں نے مشرقی افغانستان سے اغوا کیا تھاامریکی فوج کے ایک تحقیقات کار کے مطابق 2009 میں برگداہل پاک افغان سرحد کے قریب ایک چوکی سے فرار ہو گیا تھا، فوجی بھگوڑا ہونے کے وقت اس نے ایک نوٹ بھی چھوڑا تھا جس میں اس نے افغان جنگ سے شدید مایوسی کا اظہار کیا تھابرگداہل کے لاپتہ ہونے کے ایک ماہ بعد ہی اس کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں جس میں واضح ہو گیا تھا کہ وہ جان بوجھ کر پوزیشن چھوڑ کر فرار ہواامریکی فوجی کا اقدام اس کے خلاف جا سکتا ہے اور اس کو امریکی فوجی قانون کے مطابق عمر قید ہو سکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.