ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی اے کی رنگ روڈ پشتخرہ چوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید چھ دکانوں اور دو گھروں کے غیر قانونی حصے مسمار

پیر 30 مارچ 2015 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر الطاف حسین نے پی ڈی اے اسٹاف کے ہمراہ جمعہ کے روز پشتخرہ چوک میں بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کرکے 7 دکانوں او تین گھروں کے غیر قانونی حصے مسمار کئے تھے جبکہ باقی 6دکانوں اور دو گھروں کو مزید 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ پیر کے روز ڈیڈلائن ختم ہوتے ہی پشتخرہ چوک میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر الطاف حسین نے پی ڈی اے سٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کے ذریعے مزید 6 دکانوں اور دو گھروں کو مسمار کرکے پشتخرہ چوک رنگ روڈ کو ٹریفک کے لئے کشادہ کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر پشاور کو پیش کر دی گئی ہے جس پر پٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے پی ڈی اے کو ملبہ فوری طور پر ہٹانے اور روڈ کی تعمیر شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔