ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس

جمعہ 26 اپریل 2024 21:05

ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ریاستہائے متحدہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس25 اپریل کو منعقد ہوا۔ امریکی اور پاکستانی حکام نی باہمی تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات میں مزید اضافہ سمیت وسیع تر موضوعات پر پر تبادلہ خیال کیا۔ ان مذاکرات کا بنیادی نکتہ بہتر ضابطہ کاری، ڈیجیٹل تجارت، املاکِ دانش کا تحفظ، خواتین کومعاشی طور پر با اختیار بنانا، لیبر، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور زرعی معاملات بشمول امریکی بائیوٹیکنالوجی مصنوعات اور بیف کے لیے رسائی کے معاملات رہے۔

پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمّد اورنگزیب کے امریکی دورہ کے فوراً بعد منعقد ہونے والے ٹی آئی ایف اے جیسے مکالمات باہمی معاشی تعلقات کو بڑھانے اور دونوں ممالک میں کام کرنے والے لوگوں کی خوشحالی میں پیش رفت کے مشترکہ مقاصد میں پیشقدمی کے سلسلہ میں کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ عرصہ دراز سے پاکستانی مصنوعات کے لیے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، جس میں مزید وسعت کے امکانات موجود ہیں۔

202ئ میں امریکہ نے پاکستان سے پانچ لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں جبکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان مصنوعات کے کاروبار کا مجموعی حجم سات لاکھ ڈالر ہے۔ امریکہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا سرِ فہرست مٴْلک رہاہے جبکہ پاکستان میں فعال 80سے زیادہ امریکی کمپنیاں پاکستانی منڈی میں معیاری مصنوعات اور لاکھوں پاکستانیوں کو ملازمت فراہم کرتی ہیں۔