حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں اور دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ، ضلعی سطح پر بھی مسیحی کمیونٹی مقامی مسائل کے حل میں انتظامیہ کی بھر پور معاونت کرتی ہے، حکومت انکو درپیش مسائل کے حل کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے،
وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا مسیحی خاندانوں میں کرسمس گرانٹ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
پیر 30 مارچ 2015 20:57
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مسیحی برادری کی خوشیوں اور دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور ملکی تعمیر و ترقی،بین المذاہب ،بھائی چارے اور امن وا مان کے سلسلہ میں مسیحی برادری کی خدمات اور مثبت کردار کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر بھی مسیحی کمیونٹی مقامی مسائل کے حل میں انتظامیہ کی بھر پور معاونت کرتی ہے اور حکومت انکو درپیش مسائل کے حل کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے ۔
اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار 35مسیحی خاندانوں میں کرسمس گرانٹ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی او محمد عثمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری بھی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے کرسمس گرانٹ کی مد میں فی خاندان 5ہزار کی امداد مسیحی برادری کے لیے ایک تحفہ ہے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر میڈم سائرہ افضل تارڑ ،ڈی سی او محمد عثمان اور ڈی او کوارڈ شاہد اسماعیل مرزا نے چیک تقسیم کیئے۔سہیل انور سہوترا اور ماسٹر جوزف نے مسیحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے گرانٹ کی فراہمی پر میڈم سائرہ افضل تارڑ اور ڈی سی او کا شکریہ ادا کیا اور ضلعی امن و امان کے حوالہ سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.