پی سی بی گورننگ بورڈ نے آئندہ پانچ برسوں کیلئے براڈ کاسٹنگ حقوق پی ٹی وی اور ٹین سپورٹس کو مشترکہ طور پر الاٹ کرنیکی منظوری دیدی
آئندہ پانچ برسوں کیلئے کرکٹ کے فروغ کیلئے مربوط پروگرام تشکیل دینے کا فیصلہ ،ملک بھر میں کرکٹ کے موجودہ ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے ، چیئرمین شہر یار خان کی زیر صدارتگورننگ بور ڈ کا 34 واں اجلاس ،نئے کپتان اظہر علی اور نئی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون الرشید اور اراکین کی تشکیل کی بھی باضابطہ توثیق
منگل 31 مارچ 2015 23:02
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ نے آئندہ پانچ برسوں کے لئے کرکٹ کے فروغ کے لئے مربوط پروگرام تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا جسکے تحت ملک بھر میں کرکٹ کے موجودہ ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے ،گورننگ بورڈ نے آئندہ پانچ برسوں کے لئے براڈ کاسٹنگ حقوق پی ٹی وی اور ٹین سپورٹس کو مشترکہ طور پر الاٹ کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔
پی سی بی گورننگ بور ڈ کا 34 واں اجلاس گزشتہ روز چیئرمین شہر یار خان کی صدارت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا ۔ جس میں نجم سیٹھی، منصور مسعود خان ،شکیل شیخ،گل زادہ ،امجد لطیف ،یوسف نسیم کھوکھر ،بدر منظور خان ، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور براڈ کاسٹنگ رائٹس کمیٹی کے چیئرمین احسان مانی شریک ہوئے۔(جاری ہے)
اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے معاملات بھی زیر بحث آئے ا ور بتایا گیا اس حوالے سے کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے ۔
اجلاس میں ون ڈے ٹیم کے لئے نئے کپتان اظہر علی اور نئی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون الرشید اور اراکین کی تشکیل کی بھی باضابطہ توثیق کی گئی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی نے اراکین کو بریفنگ میں بتایا کہ کرکٹ ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ سالہ سٹریٹجک پلان تیار کیا جا رہا ہے جسے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور راولپنڈی میں نئی ریجنل اکیڈمیاں بھی تشکیل دی جائیں گی جبکہ ملتان اور کراچی میں پہلے سے موجود اکیڈمیوں کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے انہیں آپریشنل کیا جائے گا۔چیئرمین بورڈ نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کی بحالی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اہم ایسوسی ایٹ ارکان ممالک کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں جسکے لئے ہماری کوششیں بھی جاری ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.