صوبائی حکومت شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، مشیر تعلیم سردار رضامحمد بڑیچ
منگل 31 مارچ 2015 23:11
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) مشیر تعلیم سردار رضامحمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو کم عمری کی تعلیم (Early Child Education) کی کلاسز سے لے کر میٹرک تک انگریزی زبان مین تعلیم دی جائے گی۔ اس سے معاشرہ میں غریب اور نادار بچے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق مقابلے کے قابل ہوسکیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول پرنس روڈ کوئٹہ میں انگلش میڈیم کی کلاسز کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے بچوں کے یونیفارم کو بھی تبدیل کیا گیا ہے اور اس سے عمومی رحجان کے مطابق بنایا جارہا ہے تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے بچے معاشرے میں احساس کمتری کا شکار نہ رہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اردو اور انگلش میڈیم کے درمیان خلیج کو دور کرنے کے لئے سرکاری اسکولوں کے بچوں کو انگلش میں تعلیم فراہم کی جائے گی اور یہ موجودہ صوبائی حکومت کا ایک احسن اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزمائشی طور پر ضلع کوئٹہ سے اس کا افتتاح کیا جارہا ہے اور اس کی کامیابی پر اسے صوبہ کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ اس موقع پر سیکریٹری ثانوی تعلیم عبدالصبور کاکڑ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول پرنس روڈ کوئٹہ سید عباداللہ غرشین اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.