شفقت حسین کیس ، مجرم کے لئے مہم غیر ملکی فنڈنگ سے چلائی گئی
مقصد سزائے موت پر پابندی لگوانا تھی ، میڈیا رپورٹس
بدھ 1 اپریل 2015 14:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) قاتل شفقت حسین کی عمر کے تنازع کے حوالہ سے ایف آئی اے کی انکوائری مکمل ہو گئی ہے مجرم کے لئے مہم غیر ملکی فنڈنگ سے چلائی گئی اس کا مقصد سزائے موت پر پابندی لگوانا تھا ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس سے این جی اوز کی جانب سے شفقت حسین کے لئے چلائی جانے والی مہم ایک سکینڈل میں تبدیل ہو جاتی ہے کیونکہ اس میں ملک کے عدالتی نظام کو بدنام کرنے کے لئے غیر ملکی فنڈنگ استعمال کی گئی تاکہ پاکستان میں سزائے موت پر پابندی لگوائی جا سکے ۔
ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں ایف آئی اے اپنی انکوائری مکمل کرے گی ۔ سینئر وفاقی حکام کو سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ایک این جی او کو فنڈنگ ملی تھی تاکہ وہ شفقت حسین کو نابالغ مجرم بنا کر پیش کرنے کے لئے ایک من گھرٹ اور بے بنیاد مہم چلائے ۔(جاری ہے)
سینئر سرکاری ذریعے نے کہا کہ حکام نے نہ صرف غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت حاصل کر لئے ہیں بلکہ اس بات کی تصدیق بھی کر لی ہے کہ اس مہم کا مقصد فوجداری عدالتی نظام کو بدنام کرنا اور ملک میں سزائے موت پر پابندی لگوانا شامل تھا ایف آئی اے نے تقریبا اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور چند دنوں میں وہ اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.