حکومت ملک میں نوجوانوں کی بہبود کیلئے مختلف پروگراموں پر عمل پیرا ہے‘ عرفان دولتانہ
جمعرات 2 اپریل 2015 13:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹرین یوتھ کاکس کے جنرل کے طور پر نوجوانوں کے مسائل حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ان کے لئے روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں نوجوانوں کی بہبود کیلئے مختلف پروگراموں پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم سمیت طلبہ کیلئے تعلیمی وظائف اور مختلف کورسز اور پروگرام جاری ہیں، وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے تحت 3.85 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے۔
نیشنل بینک آف پاکستان نوجوانوں کے لئے اسکیم سے متعلق جامع آگاہی مہم شروع کرے گا، سندھ بینک نے 100 ملین روپے کے ابتدائی سرمایہ کے ساتھ اسکیم کا پہلے ہی آغاز کر دیا ہے، حبیب بینک اور حبیب میٹرو پولیٹن بینک نے سکیم کے لئے 2 ارب روپے کا ابتدائی سرمایہ مختص کیا، ایم سی بی نے سٹیٹ بینک کی جانب سے بزنس تجویز کی منظوری کے بعد جلد ہی سکیم شروع کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے، میزان بینک اور یو بی ایل بھی 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں سکیم کے آغاز کے لئے فعال رابطے میں ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.