کوآپریٹو کالج میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے،سیکرٹری کوآپریٹر پنجاب
جمعرات 2 اپریل 2015 14:09
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سیکرٹری کوآپریٹر پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ کوآپریٹو کالج میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے اور انتظامیہ اپنی نگرانی میں تعمیراتی مراحل کو مقررہ مدت میں مکمل کرائے۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ کوآپریٹو ٹریننگ کالج سرگودھا روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔
پرنسپل شیخ بشارت،وائس پرنسپل مہر عبدالرحمن کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب نے کالج میں چاردیواری،کمپیوٹر لیب،ہاسٹل،رہائش برائے سٹاف ممبران سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیا اور کہا کہ تعمیراتی کارکردگی پر گہری نظر رکھیں۔انہوں نے کالج میں دستیاب اراضی پر پودوں کی نرسری کا بھی افتتاح کیا اورشجرکاری کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔
انہوں نے موقع پر موجود اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے پرنسپل کو ضروری ہدایت جاری کی۔سیکرٹری کوآپریٹو نے زرعی یونیورسٹی کے الحاق سے سٹاف ممبران کے لئے ڈپلومہ کلاسز کے امورکا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر پرنسپل نے ترقیاتی منصوبوں کی تازہ ترین پیشرفت سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کیامزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.