آل کراچی مسلم کھتری گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کل ہو گا
جمعرات 2 اپریل 2015 16:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) حسینی فٹبال کلب (رجسٹرڈ ڈسٹرک سینٹرل ) کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال ایسو سی ایشن کی اجازت سے مسلم کھتری ایسو سی ایشن کی گولڈ ن جوبلی کے موقع پر آل کراچی مسلم کھتری ایسو سی ایشن گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز مورخہ 3 اپریل بروز جمعہ شام 4 بجے نورانی عید گاہ گراؤنڈ سیکٹر 11-G میں ہو گا۔ چیف آرگنائز ر محمد صادق کھتری کے اعلامیے کے مطابق افتتاحی میچ نیشنل بینک اور حبیب بینک کی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی صد ر سندھ فٹبال ایسو سی ایشن خادم علی شاہ ، ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرک سینٹرل سید کمال احمد کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا رسمی افتتاح کریں گے۔ تقریب میں ایم این اے شیخ صلاح الدین احمد ، ایم این اے عبدالوسیم، ایم پی اے خواجہ اظہار الحسن، سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن حسن بلوچ، صد ر مسلم کھتری ایسو سی ایشن لیا قت علی، جنرل سیکریٹری مسلم کھتری ایسو سی ایشن محمدا سماعیل ایم پی، نائب صدر مسلم کھتری ایسو سی ایشن محمد طاہر ، ممبر کونسل مسلم کھتری ایسو سی ایشن محمد رفیق ،سیکریٹری(DFA) سینٹرل محمد سلیم پٹنی، وائس نائب صدر DFA سینٹرل محمد عاکف خان، ٹورنامنٹ کے پیٹرن اینڈ چیف ایم حسن گھانچی، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صابر کھتری کے علاوہ ڈسٹرک فٹبال ایسو سی ایشن کے عہد یداران و دیگر بھی شریک ہو نگے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.