علاقے کو سوئی گیس فراہم نہ کی گئی تو عوام یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیں گے،جاوید خان
جمعرات 2 اپریل 2015 17:52
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) فلاحی کمیٹی خلیل ٹاؤن کے صدرجاوید خان نے کہاہے کہ اگر علاقے کو سوئی گیس فراہم نہ کی گئی تو علاقے کے عوام یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیں گے اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ سمیت کمال خان اور مرزا شاہد بھی موجود تھے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ علاقے میں گیس پائپ لائن کے باوجود سوئی گیس بالکل ناپید ہے جس کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات و مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ گیس سلینڈروں پر گزارا کر رہے ہیں جس کا بوجھ مقامی باشندے برداشت نہیں کرسکتے مقررین نے کہا کہ علاقے کے عوام دور جدید میں سوئی گیس کی دولت سے محروم ہیں جس کی وجہ سے مقامی باشندوں میں شدید احساس محرومی پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں سوئی گیس پائپ لائن موجود ہے مگر اس پائپ لائن میں گیس نہ ہونے کے باعث مقامی باشندے شدید ذہنی کوفت سے دوچار ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اگر اس بارے میں فوری اور عملی اقدامات نہ کئے گئے تو علاقے کے عوام احتجاج پر مجبور ہونگے اور وہ یونیورسٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.