بی ایریا میں لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافہ اور امن وامان کی بہتری کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی
جمعرات 2 اپریل 2015 21:22
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی نے کہاہے کہ بی ایریا میں لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافہ اور امن وامان کی بہتری کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں لیویز تھانوں کی مرمت ،گاڑیوں ،جدیدآلات و اسلحہ کی فراہمی اور جدید تربیت کا انتظام بھی کیاجارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز لیویز لائن میں لیویز تھانوں کے لئے گاڑیوں کی چابیاں تھانہ انچارجز کے حوالے کرنے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر رسالدار میجر گل محمد کاکڑبھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ بی ایریا میں جرائم پیشہ عناصر اورسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں لیویز فورس کوجدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت اور آلات فراہم کرنے سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ تھانوں میں جدید گاڑیوں اور وارلیس نظام کی تنصیب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کارروائی میں مدد ملے گی ۔
انہوں نے کہاکہ بی ایریا میں لیویز امن وامان کی بہتری کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لیویز کی بروقت کارروائی اور جرائم کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بی ایریا میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لیویز فورس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراََ اقدامات اٹھانے میں کسی فورس سے کم نہیں ۔انہوں نے کہاکہ لیویز فورس کے نوجوان بی ایریا میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔اس کے علاوہ لیویز فورس کو مزید موثر بنانے کے سلسلے میں لیویز تھانوں کی مرمت اورجدید گاڑیوں اور اسلحہ کی فراہمی سے اس کا مورال مزید بلند ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ لیویز لائن میں بلڈنگ کی تعمیر سے لیویز کے مسائل حل ہونے کے علاوہ لیویز آفیسران اوراہلکاروں کے لئے دفتری امور نمٹانے میں آسانی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ اور کمشنر کوئٹہ کی کوششوں سے کوئٹہ میں لیویز فورس جدید آلات ،تربیت ،گاڑیوں اور اسلحہ سے لیس ہوکر امن وامان کی بہتری کے لئے کوششیں کررہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لیویز لائن میں تعمیراتی کا م کا بھی معائنہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.