کرس گیل کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی
جمعہ 3 اپریل 2015 13:41
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اپریل ۔2015ء ) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل کے آسٹریلیا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرس گیل کمر کی انجری کا شکا ر ہونے کے باعث پہلے ہی اپریل میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اور 8اپریل سے شروع ہونے والی آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلیں گے جس کے بعد وہ انگلینڈ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں سمر سیٹ کی جانب سے کھیلنے کے لیے روانہ ہوں گے جہاں 13جون کو گلیمورگن کیخلاف وہ اپنا آخری میچ کھیلیں گے ۔
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13جون کو کرس گیل کے آبائی علاقے جمیکا میں کھیلا جائے گا اور اس بات کا امکان انتہائی کم ہے کہ وہ انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ چھوڑ کر آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں ۔ یاد رہے کہ کرس گیل پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ زخمی ہونے کے باعث ٹیسٹ کرکٹ سے باہر ہوئے ہیں تاہم ابھی ان کا اس فارمیٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.