فیصل آباد کے لوگوں کو ٹارگٹ کلرز سے بچایا جائے ،وزیر داخلہ تلاش کے باوجود نہیں مل ر ہے ‘حکومتی رکن میاں طاہر
جمعہ 3 اپریل 2015 17:03
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی میاں طاہر پرویز نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ پکڑے گئے ٹارگٹ کلرز کیلئے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا جارہا ہے ۔ پنجا ب اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے میاں طاہر نے کہا کہ فیصل آباد میں 26افراد کو ٹارگٹ کلنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے ، میری درخواست ہے کہ فیصل آباد کے شہریوں کو ٹارگٹ کلرز سے بچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان واقعات کے ٹارگٹ کلرز پکڑے ہیں جن کیلئے سیاسی دباؤ استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ کو تین چار روز سے ڈھونڈ رہا ہوں لیکن وہ نہیں مل رہے ۔ وزیرقانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ اسلام آباد میں منعقدہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں اس لئے وہ نہیں آسکے ۔(جاری ہے)
معزز رکن اسمبلی نے جوبھی معاملہ اٹھایا ہے اسے وزیر داخلہ تک پہنچا دیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن طاہر سندھو ایڈووکیٹ نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھاد کی بلیک میں فروخت جاری ہے اور مختلف مقامات پر مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں ۔ ملاوٹ شدہ اور ناقص زرعی ادویات کی وجہ سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ادویات کی کمپنیاں اپنی مرضی سے قیمتیں نافذ کرتی ہیں۔ مطالبہ ہے کہ ان قیمتوں کو ریگولیٹ کیا جائے اور ان کمپنیوں کو قیمتیں درج کرنے کا پابند بنایا جائے ۔ قائمقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ سوموار کے روز اس حوالے سے جواب لیا جائے گا ۔اپوزیشن رکن فائزہ احمد ملک نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سال ڈینگی لاروے کی افزائش بڑھ گئی ہے جسکے باعث ڈینگی کے سخت حملے کا خطرہ ہے ۔صوبے میں ہیپاٹائٹس سی کے انجکشن بھی دستیاب نہیں جو تشویش کی بات ہے ۔ قائمقام اسپیکر نے کہا کہ متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری یا وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت سے اس معاملے پر جواب لیتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.