صالح نے المکلا شہر القاعدہ کے حوالے کر دیا
ہفتہ 4 اپریل 2015 12:47
عدن۔( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) یمن کے تاریخی صوبے حضر موت کا المکلا شہر القاعدہ کے مسلح جنگجووں کے مکمل طور پر زیر نگیں آ گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شہر میں حکومت کی سول، فوجی اور تمام سیکیورٹی تنصیبات پر القاعدہ کا کنڑول ہے۔القاعدہ جنگجووں نے جلاوطن صدر عبد ربہ منصور ہادی کی صدارت کو دستوری قرار دینے والی سیکنڈ ملٹری زون کے ہیڈکوارٹرز کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔
انہی جنگجووں نے المکلا کے مشرق میں الدیس کالونی کے الحمایہ اور 27 میگا بریگیڈ کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔مقامی حکومت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ معزول صدر علی عبداللہ صالح کی حامی فوجی اور سیکیورٹی کمان کسی مزاحمت کے بغیر سول اور فوجی تنصیبات القاعدہ کے حوالے کر رہی ہے۔(جاری ہے)
یہ اقدام صالح کی حامی فوج کی اس گندی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے کہ جس پر عمل کر کے سابق صدر کے حامی یمن کے جنوبی شہروں میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔
اسی ضمن میں فوجی ذرائع نے 'العربیہ' نیوز چینل کو یہ بات ذمہ داری کے ساتھ بتائی کہ المکلا میں صدارتی گارڈ اور خصوصی فورس کا کیمپ بھی القاعدہ کے حوالے کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ صدارتی گارڈز اور اسپیشل فورس معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامی ہیں۔ انہی پر مشتمل فوجی دستے حوثیوں کو یمن کے مختلف شہروں میں لڑائی کے لئے کمک اور ساز و سامان فراہم کر رہے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.