زین قتل کیس ،مرکزی ملزم مصطفی کانجو کی گرل فرینڈ کو حراست میں لینے کے بعد 6گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا
ہفتہ 4 اپریل 2015 13:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پولیس نے طالبعلم زین قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کی گرل فرینڈ کو حراست میں لینے کے بعد 6گھنٹے بعد رہا کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے زین قتل کیس کی تفتیش کے لئے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کی گرل فرینڈ مشعل کو حراست میں لیا اور 6گھنٹے تک اس سے پوچھ گچھ کرتے رہے ۔
مشعل ایک ریٹائرڈ آفیسر کی بیٹی ہے اور وہ ایک این جی او میں کام کرتی ہے ۔ مشعل چند روز قبل ہی آسٹریلیا سے واپس آئی تھی اور اہل محلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشعل کو اکثر مصطفی کانجو کے گھر آتے جاتے دیکھا ہے ۔ پولیس کا موقف ہے کہ جس شب زین قتل ہوا اس وقت مشعل ملزمان کے ساتھ نہیں تھی اس لیے اسے مقدمے میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے، لیکن مشعل نے کانجو کی شخصیت اور اسکی حرکات کے بارے میں پولیس کو تفصیلی بیانات دئیے ہیں، جس سے پولیس کو کانجو کی شخصیت اور اسکے ماضی کے بارے میں اہم معلومات ملی ہیں. مصطفی کانجو کے اہل محلہ پہلے ہی پولیس کو اسکی حرکات و سکنات اور بدمعاشی کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں.واضح رہے کہ بدھ کے روز کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں سابق وفاقی وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے کی گاڑی ایک خاتون کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس پر مصطفی کانجو اور مقتول کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی ، اس کے بعدمصطفی کانجو کی فائرنگ سے طالبعلم زین ہلاک اور ایک راہ گیر حسنین شدید زخمی ہوگیا تھا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.