پاک آذربائیجان کا مشترکہ بزنس کونسل کی تشکیل پر اتفاق
ہفتہ 4 اپریل 2015 14:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)آذربائیجان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے ایف پی سی سی آئی اورآذربائیجان چیمبرآف کامرس کے درمیان مشترکہ بزنس کونسل کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر وسیم وہرا کے مطابق آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے روشن امکانات ہیں جو چاول، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، پلاسٹک، کیمیکل اور زراعت کی پیداوار کے شعبوں میں ہو سکتے ہیں تاہم ان سے اب تک کوئی فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ باکو میں ہونے والے آذربائیجان بزنس فورم میںآ ذربائیجان چیمبر آف کامرس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ وسیم وہرا نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، اس موقع پر پاکستان کے صدر ممنون حسین اورآذربائیجان کے صدر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وسیم وہرا نے کہا کہ ایف پی سی سی ا?ئی، ا?ذربائیجان چیمبر ا?ف کامرس کے ساتھ جوائنٹ بزنس کونسل تشکیل دے گی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔
ان کو بتایا گیا کہ حکومت ا?ذربائیجان کو اہمیت دے رہی ہے جس کا اندازہ صدر پاکستان کی قیادت میں جانے والے متعدد وفود سے لگایا جا سکتا ہے۔ وفد میں پاکستان کے مختلف باصلاحیت شعبوں کو نمائندگی دی گئی تھی، اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے وفد نے بی ٹو بی میٹنگ میں بھی شرکت کی۔مزید تجارتی خبریں
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.